• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

'اعتزاز کے نام پر سکول اور سٹیڈیم'

شائع January 13, 2014

پشاور: اپنی زندگی گنوا کر خود کش حملہ ناکام بنانے والے پندرہ سالہ طالب علم اعتزاز حسن کے سکول اور ایک نئے سٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ابراہیم زئی گاؤں سے تعلق رکھنے والے اعتزاز نے گزشتہ ہفتے ایک خود کش بمبار کو اپنے سکول میں داخل ہونے سے روک کر سینکڑوں طالب علموں کی جان بچا لی تھی۔

سکول کے مرکزی دروازے سے 150 میٹر دور حملہ آور کے خود کو دھماکے سے اڑانے پر اعتزاز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

اس جرات مندانہ اقدام کے بعد اعتزاز کو پاکستان بھر میں قومی ہیرو کا درجہ ملا ہے۔

صوبائی حکومت کے سینیئر مشیر امجد آفریدی نے اے ایف پی کو بتایا 'ہم نے اعتزاز کے سکول کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

'ہم نے ہنگو میں ایک سٹیڈیم بھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اعتزاز کے نام پر ہو گا'۔

دیگر سینیئر حکام کے ساتھ حسن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آنے والے آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اعتزاز کے دکھی والدین سے ہمدردی کے طور پر پچاس لاکھ روپے بھی دے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم ہاؤس نے کہا تھا کہ وہ اعتزاز کے لیے ستارہ شجاعت دینے کی منظوری دے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Jan 14, 2014 03:52am
Taliban ko is bache se kuch sikhna chaahiye. Apni jaan ko de kar logon 2000 jaanon ko bachaya. Aur Taliban kya karna chaahte the, 2000 begunaah jaanein lena chaahte the. Etzaaz Hassan aslee shaheed hai. Taliban jo karna chaahte the, ghair-Islami tha aur jo is bacha ne kiya Islam ke dayere main bahut nek kaam tha. Is bacha ki jagah zaroor jannat hai.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025