• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

راولپنڈی میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

شائع January 17, 2014

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راول پنڈی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی مصریال روڈ پر پیش آیا جس کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025