• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

قبائلیوں کی نقل مکانی

شائع January 22, 2014

شمالی وزیرستان میں جاری کشیدگی کے باعث قبائلیوں کی بنوں کی طرف نقل مکانی شروع ہوگئی، ضلع بنوں کی فوجی چھاؤنی میں گذشتہ اتوار کو بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 23 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور اس کے بعد دوسرے دن راولپنڈی کے آر اے بازار میں دھماکہ ہوا اور دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی اور اس کے بعد گذشتہ رات کو اچانک شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ شروع کی جس کی وجہ سے یہ نقل مکانی جاری ہے۔