'جنوبی افریقہ نے ہمیں دھوکا دیا'

شائع February 8, 2014
چیئرمین پی سی بھی ذکا اشرف۔ فوٹو اے ایف پی
چیئرمین پی سی بھی ذکا اشرف۔ فوٹو اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشرف نے جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری موقع پر منصوبے کی حمایت اور اس کی منظوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مجھے ایسا لگتا جیسے ہمیں دھوکا دیا گیا ہو۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں تبدیلیوں کی مخالفت کی تھی۔

تاہم ہفتہ کو سنگاپور میں ہونےوالے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پروٹیز نے مسودے کی حمایت کر دی جس سے انہیں اس کی منظوری کے لیے درکار ایک ووٹ مل گیا اور یہ منظور ہو گیا۔

اب آئی سی کے دس مستقل اراکین میں سے پاکستان اورسری لنکا کے علاوہ بقیہ آٹھ ارکان نے اس کی حمایت کر دی ہے۔

اشرف نے سنگاپور سے بذریعہ فون اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جنوبی افریقہ نے ہمیں دھوکا دیا۔

'کل رات ہمیں بتایا کہ انہوں نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور بولے کہ یہ ان کے بورڈ کا فیصلہ ہے، ہمیں اس سے مایوسی ہوئی'۔

واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے منصوبے کی کھل کر مخالفت کی تھی، اب پاکستان اور سری لنکا منصوبے پر اپنے اپنے بورڈ کی رائے لیں گے۔

'ہمارا موقف اصولوں پر مبنی تھا لیکن دوسرے ملک پیسے کے پیچھے بھاگے، مجھے خطرہ ہے کہ پیسے کا بڑا حصہ بگ تھری کے پاس جائے گا۔

ذکا نے کہا کہ بگ تھری بقیہ سات ملکوں کی رقم میں سے بھی اپنا حصہ رکھیں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے کہا ہے کہ ہمیں وقت دیں، ہم اس معاملے پر اپنے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں بات کریں گے اور اس پر وزیر اعظم کی تجویز لینے کی کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف نے خطرہ ظاہر کیا کہ کرکٹ کی دنیا میں اس تبدیلی سے کھیل کو شدید سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ کرکٹ کو میچ فکسنگ سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

۔تین بدمعاشوں کو طاقت دینے کا مقصد فیصلوں کا اختیار ان تینوں کے پاس ہو گا اور اس کا مطلب آئی سی سی کا وجود ختم ہو جائے گا۔

ان تبدیلیوں کے تحت ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پانچ رکنی کمیٹی ایگزیکٹو بورڈ کے مستقل رکن ہوں گے جبکہ ہندوستان کے این سری نواسن اس فیصلہ ساز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025