آسٹریلیا: چائلڈ میرج کرانے والا امام گرفتار

شائع February 11, 2014
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک مسلمان امام کو چھبیس سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے غیر قانونی شادی کروانے کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے چائلڈ سیکس کے جرم کرنے والے ایک لبنانی 'شوہر' کی گرفتاری کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔

پولیس کے مطابق، مبینہ طور پر پاکستان میں پیدا ہونے والے امام کو پیر کی دوپہر سڈنی سے گرفتار کرنے کے بعد ان پر باقاعدہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ یہ شادی کروانے کے قانونی مجاز نہیں تھے۔

بعد میں انہیں سخت مشروط ضمانت کے تحت دو اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلیا میں سٹوڈنٹ ویزے پر آئے اس لبنانی شخص کی 2013 سڈنی کے شمال میں ہنٹر ریجن میں ایک بارہ سالہ لڑکی سے ملاقات ہوئی، اور دونوں میں غیر قانونی جسمانی تعلقات پروان چڑھے۔

بعد میں دونوں سڈنی منتقل ہوئے اور ان کے تعلقات جاری رہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ رواں سال ایک اسلامی سینٹر میں اس لبنانی شخص اور بچی کی شادی کرائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025