• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

پولینڈ: بیس لاکھ شہد کی مکھیاں مارنے پر سزا

شائع February 12, 2014

وارسا: پولینڈ کی عدالت نے مچھر کش دوائی کے بے تحاشا استعمال کے ذریعے بیس لاکھ سے زائد شہد کی مکھیوں کو ہلاک کرنے پر ایک خاتون کو چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

میونسپل مچھر مار چھڑکاؤ مہم کی انچارج خاتون کو عدالت نے رازداری قانون کی وجہ سے صرف جونا ایس کے نام سے شناخت کیا ہے۔

جونا کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے وزارت صحت کی طرف سے ضروری اجازت کے بغیر ہی مچھر کش دوائی استعمال کی۔

جنوب مشرقی پولینڈ کے علاقے گورلائس میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی تنظیم کے سربراہ لکجن فرک مینک نے کہا کہ مچھر مار مہم کے دوران انسانی جانیں بھی ضائع ہوسکتی تھیں۔

پولینڈ کی خبررساں ایجنسی پی اے پی سے گفتگو میں مینک نے امید ظاہر کی کہ عدالتی فیصلے سے ماحولیاتی تباہی کو بچایا جاسکے گا۔

عدالتی فیصلے کے بعد گورلائس میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کے لئے 2010ء میں چھڑکاؤ مہم کے بعد وسیع پیمانے پر شہد کی مکھیوں کی ہلاکت کے سلسلے میں ہرجانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025