• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

طالبان کی کالاش قبیلے، اسماعیلی برادری کو دھمکی

شائع February 12, 2014 اپ ڈیٹ February 13, 2014

اسلام آباد: پاکستانی طالبان نے وادی چترال میں اسماعیلی برادری اور کالاش قبیلے کے خلاف 'مسلح جدوجہد' کا اعلان کرتے ہوئے سنی مسلمانوں سے ان کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

وادی میں اعتدال پسند اسماعیلی بڑی تعداد میں رہائش پذیر تھے جبکہ یہ علاقہ بت پرست کیلاش قبیلے کا بھی گھر ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ سکندر اعظم کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم حالیہ سالوں کے دوران سنی مسلمانوں نے اس علاقے میں اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ کیلاش کی طرز زندگی کو طالبان کی جانب سے خطرات لاحق ہیں جنہوں نے سیکورٹی فورسز پر اس علاقے میں متعدد حملے بھی کیے ہیں۔

دو فروری کو طالبان کے میڈیا ونگ کی ویب سائٹ پر پچاس منٹ لمبی ویڈیو ریلیز کی گئی جس کی شروعات میں کیلاش وادی کے خوبصورت پہاڑ دکھائے گئے۔ یہ وادی مقامی سیاحوں میں مقبول سیاحتی مقام ہے جہاں سالانہ پولو فیسٹیول بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

نریٹر نے کیلاش قبیلے کے افراد، جن کی تعداد ساڑھے تین ہزار سمجھی جاتی ہے، کو اسلام قبول کرنے کا کہا اور ایسا نہ کرنے والوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی۔

'اللہ کی مدد سے کیلاش قبیلے کے بیشتر افراد اسلام قبول کررہے ہیں اور ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو اسلام قبول نہیں کرے گا اسے اور ان کے مغربی محافظوں سمیت ختم کردیا جائے گا۔'

ویڈیو میں بین الاقوامی این جی اوز پر چترال میں 'اسرائیل' جیسی ریاست قائم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جن کا کام کیلاش کی ثقافت کو بچانا اور لوگوں کو اسلام سے دور لے جانا ہے۔

ویڈیو میں خیراتی ادارے آغا خان فاؤنڈیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ فاؤنڈیشن 16 اسکولوں اور کالجوں اور ہاسٹلز میں مفت تعلیم فراہم کررہا ہے جہاں لوگوں کو اسلام سے دور لے جایا جاتا ہے۔

ویڈیو میں کیلاش قبیلے کو شراب بنانے سے بھی خبردار کیا گیا ہے جو یہ لوگ انگور اور سیب کی مدد سے بناتے ہیں۔

'مغربی این جی اوز کیلاشی شراب کو فروغ دے رہے ہیں، ہم اس شراب کو فروخت کرنے والے ہوٹلوں اور لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اسے فروخت کرنے سے باز رہیں ورنہ خدا کی مدد سے انہیں دوزخ پہنچادیا جائے گا۔'

تبصرے (8) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 12, 2014 10:42pm
محمد‏ ‏رسول‏ ‏اللہ‏ ‏نے‏ ‏کہا‏ ‏تھا‏ ‏کہ‏ ‏ھمارے‏ ‏لئے‏ ‏ھمارا‏ ‏دین‏ ‏اور‏ ‏تمھارے‏ ‏لئے‏ ‏تمھارا‏ ‏دین‏ ‏ طالبان‏ ‏کا‏ ‏کچھ‏ ‏نہیں‏ ‏کہا‏ ‏جاسکتا‏ ‏اس‏ ‏لئے‏ ‏حکومت‏ ‏کو ‏کیلاش‏ ‏لوگوں‏ ‏کی‏ ‏حفاظت‏ ‏یقینی‏ ‏بنانی‏ ‏ھوگی‏ ‏
Azeem hassan Feb 13, 2014 12:25am
بہت خوب بھایئو خدا آپ کی مدد کرے گا ہمارے نبی صلعم نے بھی تو کفار کو اسلام قبول کرنے کے لیئے خطوط لکھے تھے اور ڈرپوک لوگ ہمارا ایمان کمزور کرنے کے در پے ہیں آ پ اپنا کام جاری رکھیں مگر یہ دیکھ لیں کہ قران نےجبر سے منعفرمایا ہے کہیں قران کی بے حرمتی نہ ہو جائے.یارو آ پ کو موت کیو ن نہیں آ جاتی آپ کو کہیں کیڑے کیوں نہیں پڑ جاتے کتو کمینو تم نے میرےمذہب کو کیا بنا دیا ہے خد تمہیں غا رت کرے ذلیلو
kamran Feb 13, 2014 04:21am
@Israr Muhammad: Why not.make the same announcement for the entire world.to convert to Islam and see what kind of laughing matter we all Muslim become. It is time for pro talisman to open their eyes.
kamran Feb 13, 2014 04:22am
What is taliban's source of income?
rabnawaz Feb 13, 2014 12:07pm
میں تمام ان لوگوں سے جو اپنے آپ کو اسلام اور رحمت العالمین کی محبت کا دم بھرتے ھیں،ان سے درخواست ھے، کہ آپ سیرت رسول کریم کا مطالع کریں، نا یہ آپ کی تعلیم تھی ،نا اسلام کی، فتح مکہ کے بعد آپ کا عام معافی کا اعلان، اور کسی کو زبردستی اسلام میں داخل نیہں کیا گیا، خداآرا اسلام کو بدنام نا کریں، ،،،یا الہی فضل فرما اسلام پر اور بچا ،، اس شکستہ ناوء کے بندوں کی اب سن لے پکار،،،دیں کی نصرت کے لیے اک آسماں پر شور ھے،،، اب گیا وقت خزاں آۓ ھیں پھل لانے کے دن،،،قوم کے لوگو ادھر آو کہ نکلا ھے آفتاب ،،، وادی ظلمت کیا بیٹھے ھو تم لعل ونیہار،،،
kamran Feb 13, 2014 04:58pm
@Azeem hassan: So did Muhammad (pbuh) told those people to convert to Islam or be killed? Please educate yourself and don't become a utility of the people who hate Islam.
Azeem hassan Feb 14, 2014 01:17am
****@kamran: @kamran: برادر کس نے کہا تھاجزیہ دو یا جنگ کےلیے تیار ہو جاو جنگ جمل یا صفین کس نے لڑی تھی آپ صلعم کی وفات پاک پر خلیفہ بننے کے لیے کن کے درمیان تلواریں ںکلی تھیں واقعہ کربلا کن کے درمیان ہوا تھا حضرت فاطمہ کیسے شیہد ہوئی تھیں برادر یہ وہ تاریخ ہے جو میں نے پڑھی ہے جو ہماری آپ کی سب سے مستند کتاب تا ریخ طبری اور تاریخ ابن کثیر میں لکھا ہے جسے تاریخ کا ہرطا لب علم پڑھ سکتا ہے آپ اس پر کیوں چیں بچیں ہو رہے ہیں جناب
Kamran Feb 15, 2014 06:26am
Brother Azeem, This is not the forum to start a debate but I would like to make only a few points. Such things you have mentioned were for some specific reason (complete your research, please). Allah calls all Prophets "Khushkhabri Sunane Wala aur Darr Sunane Wala". HE never said "Qatal kerne wala". Muslims are "Da'Ayye" (Daawat Dene Wale). How was it carried out by all prophets? do your research please. Allah also said in Quran if HE wanted, HE would make all mankind Muslims but HE did not do so, why? Its the word "will" and it is "will" only why people will be judged. If and only if they are willingly accept Islam. Jihad mght be only 1% about fighting with other people; its about struggle to do convey the right message. Only if your banned from practicing the your religion then there is a chance that you need to do Jihad to fight with other people. And, ironically, who is stopping people from practicing their religion; even performing Salaat? Its the people who are saying they want Shariah... its the Taliban who are stopping people to practice Islam. So who the Jihad should be against? Go figure. Brother, Islam is NOT at all about killing people; its about giving poeple "the Message". Please do so.

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025