• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C

بیلجیئم: ناقابل علاج بچوں کو آسان موت دینے کا بل منظور

شائع February 14, 2014

برسلز : بیلجیئم کی پارلیمنٹ نے ناقابل علاج امراض میں مبتلا بچوں کو موت کے حوالے کرنے کے بل کی منظوری دیدی ہے

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلجیئم کے ایوان زیریں نے مہلک بیماریوں کے باعث ناقابل برداشت تکلیف میں مبتلا بچوں کو آسان موت دیئے جانے کے بل کی منظوری دیدی ہے.

بل پر بادشاہ کے دستخطوں کے بعد بیلجیئم دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جو کسی بھی عمر کے بچوں کو انتستھیزیا کہلانے والے اس طریقہ کار پر عمل کرے گا۔

اس قانون کے مطابق کسی بھی عمر کے مہلک مرض میں مبتلا بیمار بچے جو شدید تکلیف سے گزر رہے ہوں اپنے والدین سے مشورے کے بعد موت کی درخواست کرسکیں گے۔

دوسری جانب اس بل کے مخالفین کا کہنا ہے کہ بچے اس قدر مشکل فیصلہ خود نہیں کرسکتے۔

جب پارلیمان میں مذکورہ بل منظور کیا گیا اس وقت گیلری سے فرانسیسی زبان میں ایک شخص نے بلند آواز میں کہا قاتل۔

اس قانون کے حمایتیوں کا کہنا ہے اس سے انتہائی کم بچے متاثر ہوں گے جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوگی۔

بیلجیئم کے چرچ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون غیر اخلاقی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sajid Anwar Feb 14, 2014 04:13pm
yeh qanoon gair akhlaqi hai.
Sajid Anwar Feb 14, 2014 04:17pm
yeh qanoon gair akhlaqi hai.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025