ہاِں، میں ہم جنس پرست ہوں: بولی وڈ ڈائریکٹر

شائع February 17, 2014
بولی وڈ کے فلم ڈائریکٹر اونیر۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ کے فلم ڈائریکٹر اونیر۔- اے ایف پی فوٹو

ہندوستانی فلم ہدایت کار اونیر بولی وڈ کے واحد ایسے ہم جنس پرست ڈائریکٹر ہیں، جو اس بات کا کھلے عام اظہار بھی کرتے ہیں۔

اونیر فلم 'مائی بردار نکھیل' کے خالق تھے اور ان کی ٹیلی ویژن پر توہین تو ہوتی ہے، اس کے ساتھ انہیں دھمکی آمیز خطوط بھی ملتے ہیں، تاہم وہ گمنام رہنے کے مقابلے میں موجودہ پوزیشن کو بہتر مانتے ہیں۔

اونیر نے 2005 میں سوئمنگ چیمپئن ڈومینک ڈی سوزا کی حقیقی زندگی پر فلم 'مائی بردار نکھیل' بنا کر کریئر کا آغاز کیا، یہ ایتھلیٹ گوا میں ایچ آئی وی کا پہلا ریکارڈ کیس تھا۔

اسّی کی دہائی میں ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ڈی سوزا کو خوف اور مسترد کئے جانے کے ماحول کا سامنا رہا، جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے زبردستی ٹی بی وارڈ میں تنہا بند رکھا۔

اکاون سالہ اونیر بولی وڈ کی واحد اعلیٰ شخصیت ہیں جو ہم جنس پرستی کا اظہار کرتے ہیں، تاہم ممبئی کی فلمی صنعت میں خود کو تنہا قرار نہیں دیتے۔

ان کے بقول تخلیقی برادری کے متعدد افراد اس بات کا اقرار نہیں کرتے مگر ہر ایک جانتا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔

اونیر کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی میں واحد کھلے عام اس بات کا اقرار کرنے والے فلمی ڈائریکٹر ہیں، کوئی اداکار بھی ایسا نہیں کرتا، میرے لئے یہ بہت اہم ہے اور میں اس پر بات کرنا پسند کرتا ہوں، مجھے گمنام رہنا پسند نہیں۔

اپنی فلمی آغاز کے بعد قدامت پرست ہندوستان میں پردہ اسکرین پر متعدد موضوعات کو ممنوع سمجھے جانے کی مشکلات نے اونیر کی آنکھیں کھول دی تھیں۔

دو ہزار بارہ میں اونیر کی چوتھی فلم 'آئی ایم' سامنے آئی، جو چار شارٹ فلموں کا مجموعہ تھی۔

جس میں ہم جنسی پرستی کے معاملات پر ہی بات کی گئی، اسے 2012 کے نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین فلم کا اعزاز بھی ملا۔

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad safdar Feb 18, 2014 08:56pm
bohat acha hy or parhne k kabil hy

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025