جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک سپاہی ہلاک

شائع February 18, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: جنوبی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق، شدت پسندں نے پیر کی رات گیارہ بجے لدھا میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے سانگھڑ سے تعلق رکھنے والا سپاہی محراب ہلاک ہو گیا۔

لدھا جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے کا ایک اہم سب ڈیوژن ہے۔

جنوبی اور شمالی وزیرستان پاکستان کے سات نیم خود مختار قبائلی علاقوں میں شامل ہیں، جو وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025