راجیو گاندھی کے قاتل سزائے موت سے بچ گئے

18 فروری 2014
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ۔ — فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ۔ — فائل فوٹو

نئی دہلی: انڈیا کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے تین قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

چیف جسٹس پی ستھاسیوم کی سربراہی میں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ پچھلے گیارہ سالوں میں آنے والے صدور ان مجرموں کی رحم کی اپیلیوں پر فیصلہ نہ کر سکے۔

ستھاسیوم نے فیصلہ کے دوران حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کی رحم کی اپیلوں پر مناسب وقت کے اندر اندر اپنا فیصلہ سنا دیا کرے۔

منگل کو سزا میں ترمیم حاصل کرنے والے تینوں قاتلوں کا تعلق بنیادی طور پر سری لنکا میں قائم علیحدگی پسند تحریک لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) سے ہے۔

مروگان، سنتھا اور پیراری ولن کو بارہ مئی،1991 میں ایک خاتون خود کش بمبار کے ذریعے راجیو گاندھی کو ہلاک کرنے کی منصبہ بندی کا مجرم ٹھرایا گیا تھا۔

اکتوبر، 1984 میں اپنی والدہ اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد راجیو ہندوستان کے سب سے پہلے کم عمر وزیر اعظم بنے تھے۔

تاہم پانچ سال بعد الیکشن ہارنے کی وجہ سے وہ اپنی کرسی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ان کی بیوہ سونیا گاندھی موجودہ حکمران جماعت کانگریس کی صدر ہیں جبکہ بیٹا راہول گاندھی رواں سال مئی میں الیکشن کے لیے پارٹی مہم کی سربراہی کر رہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں