نوکیا کا پہلا اینڈرائڈ فون

شائع February 24, 2014 اپ ڈیٹ February 26, 2014
بارسلونا: نوکیا کے سی ای او سٹیفن الوپ انڈروائڈ فون متعارف کرتے ہوئے۔ — اے ایف پی
بارسلونا: نوکیا کے سی ای او سٹیفن الوپ انڈروائڈ فون متعارف کرتے ہوئے۔ — اے ایف پی

بارسلونا: موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے اپنا پہلا انڈروائڈ سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

کم قیمت 'نوکیا ایکس' نامی یہ سمارٹ فون مائیکرو سافٹ کے ونڈوز فون سافٹ ویئر کے بجائے گوگل کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرے گا۔

تاہم،اس میں روایتی طور پر انڈروائڈ کے ساتھ ملنے والی گوگل کی کئی سروسز موجود نہیں ہو گی۔

پیر کو بارسلونا میں نوکیا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اس نئے فون میں مائکرو سافٹ کی بنگ سرچ سروس پر زور دے گا۔

اس کے علاوہ فون کی ہوم سکرین پر ونڈوز فون کی طرح بڑی ٹائلز ہوں گی۔

نوکیا کا انڈروائڈ فون متعارف کرانے کا مقصد دنیا کی ابھرتی منڈیوں تک رسائی ہے۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ نے 7٫3 ارب ڈالرز میں نوکیا کا موبائل فون بزنس اور پیٹنٹ حقوق خرید لیے تھے اور امید ہے کہ اگلے مہینے یہ ڈیل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی۔

نوکیا ایکس فون مارکیٹ میں 122 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025