عظیم سیّاح ابن بطوطہ
مسلمانوں کے عظیم سیاح ابن بطوطہ کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ان کا پورا نام عبداﷲ ابن عبداﷲ المعروف 'ابن بطوطہ' ہے۔
وہ پچیس فروری 1304 کو مراکش کے ایک چھوٹے سے شہر'نانگیر' میں پیدا ہوئے۔
قرون وسطیٰ کے عالمی تاریخی شہرت کے حامل سیاح تھے اور انہوں نے ایک مایہ ناز سفرنامہ 'رحالہ' بھی تصنیف کیا۔
اس کتاب میں 75,000 میل طویل سفر کی روداد نقل کی ہے، یہ سفر قافلوں کی شکل میں اور کبھی کبھی تنہا بھی کرتے رہے۔
اس دوران انہوں نے کل اسلامی ممالک دیکھے اور سمارٹا اور چین کے کچھ علاقوں میں بھی سیاحت کی غرض سے گئے۔
ابن بطوطہ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ تھے، ان کا سارا خاندان محکمٔہ قضا سے متعلق تھا۔
مقامی علاقے کے قاضیوں کی اکثریت ابن بطوطہ کے خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔
انہوں نے بھی اپنے بچپن اور آغاز شباب میں اسلامی فقہ و قضا کی تعلیم حاصل کی۔
سن 1325 میں جب ان کی عمر 21 برس کی تھی تو فریضۂ حج کی ادائیگی سے انہوں نے اپنی سیاحت کا آغاز کیا۔
اس دوران انہوں نے مصر، شام اور حجاز کے متعدد شافعی المسلک کے فقہا سے بھی علم حاصل کیا اور اس فقہی مکتبِ فکر سے متعلق جید علماء کے دروس میں شریک ہوئے۔
اس تعلیمی کاوش کے باعث علم فقہ و قضا میں انہیں یدطولی حاصل ہوا اور وہ کسی بھی عدالت میں منصب قضا کے اہم مقام پر بیٹھنے کے قابل ہو گئے۔
اس عظیم سیاح نے 1377 میں مراکش میں وفات پائی۔












لائیو ٹی وی