• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

اہم فیصلوں کا اعلان جلد ہوگا، مذاکرات اب بھی ترجیح، نثار

شائع February 27, 2014

پشاور: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں اور جلد ہی ان کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ چند دنوں میں ہونے والے واقعات کے باوجود تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے مذاکرات اب بھی حکومتی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن کے لئے خلوص سے کام کررہی ہے اور اس ( نئے اقدامات سے) سے آگے کی راہ میں موجود تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملکی سرزمین پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت ان تمام حملوں کا مناسب جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو باہر سے حاصل کردہ تمام اہم آلات فراہم کردیئے گئے ہیں اور پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز کو نئی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک، گورنر انجینئر شوکت اللہ اور انسپیکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس ناصر درانی نے بھی شرکت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Syed Feb 28, 2014 05:36am
پاکستان میں اتحادِ امت وقت کی فوری ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشتگرد لشکروں، سپاہوں اور طالبانِ خون کا قلع قمع کرنا ممکن ہو سکے۔ ساتھ ہی اتحادِ امت کے ذریعے اِن تکفیریوں کے ہمدردوں، خیرخواہوں اور سیاسی ونگز کو نتھ ڈالنا بھی انتہائی ضروری ہو گیا ہے خواہ اُن کا تعلق کسی غیر منور کی جماعتِ 'اسلامی' سے ہو یا طالبان خان کی 'غیر منصفانہ' تحریک سے ہو یا پھر بابائے خوارج کی جمعیت علمائے 'اسلام' سے ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔ بے لگام عناصر بشمول علمائے سُو کو لگام ڈالنی ہی پڑے گی طالبان کی سرپرستی اور حمایت کو ریاست کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیا جائے،اور پھر جو لوگ اس جرم کے مرتکب ہوں ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے۔ ملک سے انتہاپسندی، نام نہاد فرقہ واریت اور اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سخت ترین سزا کا دیا جانا بھی وقت کی اولیں ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025