خود کو تباہ کرنے والا سمارٹ فون
نیویارک: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے دفاع اور ہوم لینڈ سکیورٹی میں کام کرنیوالے افراد کے لئے ایک سمارٹ فون گیئرڈ تیار کیا ہے۔
بوئنگ نے رواں ہفتے وفاقی مواصلات کمیشن کے ساتھ دستاویزات جمع کرائی ہیں جس میں فون، جسے بوئنگ بلیک کا نام دیا گیا ہے، میں بتایا گیا ہے کہ اس میں گوگل اینرائیڈ سسٹم استعمال کیا گیا ہے اور امریکا میں تیار ہوا ہے ۔
ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ امریکی ڈیفنس اور سکیورٹی کمیونٹیز چاہتی ہیں کہ ان کے مشنز کی تکمیل کے لئے ڈیٹا تک قابل بھروسہ رسائی ہونی چاہیے ۔
بوئنگ بلیک سمارٹ فون کو سکیورٹی اور اس کے حصوں کو ذہن میں رکھ کر اس کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے تاکہ ہمارے صارفین مشنز اور کام کے دوران ایک ہی طرح کا سمارٹ فون استعمال کرسکیں ۔
اس نے یہ نہیں بتایا کہ آ یا فون فروخت کے لئے تیار ہے، بوئنگ نے ایف سی سی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا کہ یہ فون زیادہ تر سرکاری دفاعی اور داخلی سلامتی کے دفاعی اداروں اور ان کے سب کنٹریکٹرز کے لئے ہو گا ۔
بوئنگ بلیک فون کیسنگ کے گرد گلیو اور پیچوں کے ساتھ سیل کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کے اوپر کا حصہ ٹمپر پروف کورنگ سے ڈھانپا گیا ہے۔
جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈیوائس کی کیسنگ کو توڑنے کی کسی بھی کوشش اس کے فنکشنز بجنے لگیں گے اور اس سے ڈیوائس کے اندر ڈیٹا اور سوفٹ ویئر مٹ جائے گا اور یہ ڈیوائس کسی کام کی نہیں رہے گی ۔