آسکرز: کیا آپ جانتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2014

آسکر ایوارڈ کی تقریب اتوار کے روز لاس اینجلس میں ہورہی ہے، جس کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم اسٹارز کی چمک دمک کے پیچھے بھی کچھ ایسے حقائق ہوتے ہیں جو لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں، آئیے چند ایسے ہی حقائق کے بارے میں جانتے ہیں۔

سن 1950 کے بعد سے آسکر جیتنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ اگر وہ کبھی اپنا ایوارڈ بیچیں تو سب سے پہلے آسکر اکیڈمی کو دس ڈالر میں بیچنے کی پیشکش کریں گے۔ اگر کوئی بھی انعام حاصل کرنے والا اس شرط پر متفق نہیں تو اسے ایوارڈ اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔— فوربس

تیرہ اعشاریہ پانچ انچ اونچا اور 3.85 کلو گرام وزنی آسکر ایوارڈ پر 24 قیراط سونے کا پانی چڑھایا جاتا ہے۔ جنگ عظیم دوئم میں دھاتوں کی قلت کی وجہ سے ان ایوارڈز کو پلاسٹر کی مدد سے بنایا گیا اور جنگ کے بعد انہیں روایتی ایوارڈ سے تبدیل کر دیا گیا۔—  آسکر ڈاٹ او آر جی

مارلن برانڈو نے 1973 میں بہترین اداکار کا ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جگہ ایک مقامی پستہ قد امریکی ساشین شخص کو تقریر کے لیے بھیجا۔ برانڈو ہالی وڈ میں امریکی ریڈ انڈینز کو غلط انداز میں پیش کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ —ہسٹری چینل

سن 1983 میں ایلس بریڈی شدید بیماری کی وجہ سے آسکر تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔ تقریب میں ایک نامعلوم شخص نے ان کے لیے بہترین معاون خاتون ایوارڈ حاصل کیا، جس کے بعد وہ شخص اور ایوارڈ دوبارہ کبھی نظر نہیں آئے۔— این پی آر

سن 2011 میں ہونے والی ایک رسرچ کے مطابق آسکر نہ جیتنے والی خواتین کے مقابلے میں انعام حاصل کرنے والی اداکاراؤں میں طلاق کے امکانات 1.68 گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس رجحان کو 'آسکر از لو کرس' کا نام دیا گیا۔ —پریڈ، نیو یارک ٹائمز

سن 2003 میں آسکر تقریب کی رات پورے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے اس حصے میں تمام مین ہولز کو ویلڈنگ کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے کیمیائی اسلحہ تلاش کرنے والی ٹیم اور شوٹرز (اسنائپرز) کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ — بی بی سی

سن 2000 میں 55 آسکر ایوارڈز چوری ہوگئے تھے، لیکن جلد ہی ان میں سے 52 ایک کوڑے دان سے برآمد ہو گئے۔ ایک ایوارڈ 2003 میں میامی میں منشیات پکڑنے کے لیے مارے گئے چھاپے میں برآمد ہوا جبکہ باقی دو کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ — ایمپائر، لاس اینجلس ٹائمز

اب تک دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے پکسر کے بانی جان لیسیٹر نے دونوں ایوراڈز کو باربی ڈول کے کپڑے پہنا رکھے ہیں۔

اسی طرح جیک نکولسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایوارڈ کواپنی ٹوپی ٹانگنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔— وینیٹی فیئر، ایمپائر، ڈیلی ٹیلی گراف

والٹ ڈزنی کو سنو وائیٹ کے لیے ایک بڑے اور سات چھوٹے مجسموں پر مشتمل ایک اعزازی آسکر مل چکا ہے۔

پتلی تماشہ (پپیٹ) کے حوالے سے نامور اڈگار برگن کا ایوارڈ لکڑی کا تھا جس کا منہ بھی حرکت کر سکتا تھا۔ — والٹ ڈزنی کا خاندانی عجائب خانہ، آسکرز کی آفیشل ویب سائیٹ

‫ شکاگو کمپنی 1982 میں قائم ہوئی جس پر اٹھارہ ہزار فی کس خرچہ آیا، اسے آفیشلی 'اکیڈمی ایوارڈ آف میرٹ' کا نام دیا گیا مگر یہ کہانی اکیڈمی لائبریرین مارگریٹ ہیرک تک گئی تو انھوں نے کہا کہ یہ ان کے انکل آسکر سے مشابہت رکھتا ہے۔

اکیڈمی نے باضابطہ طور پر کوئی نک نیم 1939 تک قبول نہیں کیا مگر یہ سب کو معلوم ہے کہ 1934 میں ہالی وڈ کالمسٹ سڈنی شکولسی نے اس اصطلاح کو اس وقت استعمال کیا جب کیتھرین ہپ برن نے پہلا بیسٹ ایکٹرس ایوارڈ جیتا۔

یہ علامتی مجسمہ 1929 میں اس وقت تیار کیا گیا جب دو سال قبل اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کا قیام عمل میں آیا۔‬