نائجیریا: ہم جنس پرستوں کو کوڑوں کی سزا

06 مارچ 2014
نائیجریا کی کچھ ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو شرعی قانون کے تحت موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
نائیجریا کی کچھ ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو شرعی قانون کے تحت موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

لاگاس: انسانی حقوق کے نیٹ ورک نے کہا ہے کہ شمالی نائیجیریا کی شرعی عدالت نے چار نوجوان لڑکوں کو آپس میں جنسی تعلق رکھنے کے الزام میں سر عام کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

جنسی حقوق کے نیٹ ورک کی کنوینر ڈوروتھی آکیناو کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جیل جانا پڑے گا اور ذلت اور مار کا سامنا اس صورت میں کرنا پڑے گا اگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے جرمانے کے بیس ہزار نائرہ فی کس کا انتظام نہیں کیا۔ انہیں یہ سزا بوچی شہر کے ایک جج نے جمعرات کو سنائی۔

انہوں نے کہا بیس سے بائیس سال کی عمروں کے نوجوانوں کو سزا نہیں دینی چاہیئے کیونکہ ان کا بیان ان پر کئے گئے تشدد کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

شمالی نائیجریا کی کچھ ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو اسلامی شرعی قانون کے تحت موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

جنوری میں نائیجیریا میں ہم جنس پرستی کے قانون کے تحت درجنوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں یہ چاروں بھی شامل تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں