• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

تھرپارکر قحط میں بھرپور مدد کریں گے، نواز شریف

شائع March 8, 2014

اسلام آباد: وزیرِ اعظم نواز شریف نے صوبہ سندھ کو یقین دلایا ہے شدید قحط ، غذا اور صحت کی عدم سہولیات کے شکار ضلع تھرپارکر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ یہاں کے لوگ نہ صرف بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بلکہ گزشتہ دو ماہ میں درجنوں بچے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں نومولود اور کم عمر بچوں کی اکثریت ہے۔

ہفتے کو جاری ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اپنے بیمار بچوں کیساتھ موجود خواتین کی بڑی تعداد اور دیہاتوں میں موجود بھوکے افرا د کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی حکومت اس معاملے میں حکومتِ سندھ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) اور دیگر مجاز ادارے انہیں صورتحال سے مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔

فوج متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے کے علاوہ میڈیکل کیمپس بھی لگارہی ہے اور ان میں متاثرہ علاقے ترجیح میں شامل ہیں۔

این ڈی ایم کے سربراہ، کامران ضیا نے ہفتے کو روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کی شروعات سے اب تک تھرپارکر کے دیہاتوں میں 23 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہیں کہ بچے خوراک کی قلت سے مرے ہیں یا دواؤں کی کمی سے۔ ان کےمطابق علاقے میں معمول سے کم بارش ہوئی ہیں۔ .

اس سے ایک روز قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ان کا مؤقف تھا کہ تھر پارکر اور خصوصاً مٹھی کے علاقے میں مرنے والوں کی کل تعداد 41 ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے ذمے دار افسران کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

kamran Mar 08, 2014 09:36pm
Are these people crazy. What do you mean by help? It is tour duty as the ruler of the state. And why did it get to this point in the first place. It didn't get to this point in one day. Where were they when it all started to happen? These crazy, idiots have no heart. They worship money.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025