• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

غداری کیس: عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی

شائع March 13, 2014

اسلام آباد: سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سماعت کو کل تک ملتوی کرتے ہوئے سابق صدر کی طلبی کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کے سینئر وکیل انور منصور نے عدالت سے کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔

جسٹس فیصل عرب نے جواب دیا کہ ہم کسی وکیل کو زبردستی دلائل دینے پر مجبور نہیں کرسکتے، یہ آپ کی اپنی درخواست اور اپنی مرضی ہے۔ انور منصور نے کہا کہ ان کی طبیعت کل بھی ٹھیک ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ ایک یا دو ماہ کے لیے بھِی دلائل نہ دیں تو ہم باقی کارروائی روک نہیں سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگر پرویز مشرف جمعہ کو عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو امکان ہے کہ اس روز ان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025