دھونی کی واپسی سے انڈیا کو ہرانا مشکل، آفریدی

شائع March 13, 2014
محدود اووز کے کھیل میں پاکستان سے بہتر کامبینیشن کسی کے پاس نہیں، شاہد آفریدی۔ — اے پی فوٹو
محدود اووز کے کھیل میں پاکستان سے بہتر کامبینیشن کسی کے پاس نہیں، شاہد آفریدی۔ — اے پی فوٹو

لاہور: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اگلے ہفتہ بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے صحت یاب ہو جائیں گے۔

چونتیس سالہ آفریدی ایشیا کپ کے آخری مرحلے میں گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

وہ آج رات ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جانے کے بجائے پیر کو ڈھاکا پہنچیں گے۔

آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا 'میں تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور امید ہے کہ کم از کم ایک وارم اپ میچ کھیل سکوں گا'۔

خیال رہے کہ وہ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ انیس مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

آفریدی کی آخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے پاکستان نے ایشیا کپ کے دو اہم میچوں میں انڈیا اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں انڈیا کو ہرانے سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

دونوں ٹیمیں اکیس مارچ کو ایونٹ کے پہلے باقاعدہ مقابلے میں مد مقابل ہوں گی اور آفریدی کے مطابق انڈیا کے خلاف کامیابی سے پاکستان کو فائدہ ملے گا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دھونی کی ٹیم میں واپسی کے بعد انڈیا کو ہرانے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

اب تک ستر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1044 رنز اور 73 وکٹیں حاصل کرنے والے آفریدی ایشیا کپ میں پاکستانی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے عالمی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

آفریدی کا ماننا ہے کہ محدود اوورز کے کھیل میں پاکستان سے بہتر کسی کے پاس اچھا کامبینیشن موجود نہیں۔

'ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں اچھی ہے، ہم صرف فیلڈنگ میں غلطیاں کر رہے ہیں اور یہ شعبہ محدود اوورز کی کرکٹ میں سب سے اہم ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025