• KHI: Sunny 27.3°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.9°C
  • KHI: Sunny 27.3°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.9°C

پشاور: بڈھ بیر سے 18 قبائلی افراد اغوا

شائع March 15, 2014

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے گزشتہ رات نامعلوم افراد نے کم سے کم اٹھارہ قبائلی افراد کو اغوا کرلیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 60 سے 70 مسلح افراد نے بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل کے فقیر کلے نامی گاؤں میں چھاپہ مارا اور یہاں سے اٹھارہ افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مغوی افراد کا تعلق شنواری قوم سے بتایا جا تا ہے۔

ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اس واقعہ کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خیبر ایجنسی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو سترہ مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026