کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریاست اور حکومت کی عملداری نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے کچھ لاشیں نوری آباد اور کچھ حیدرآباد سے ملیں جن میں اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی لاشیں بھی ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اذیت سےگزر رہے ہیں اور ان کو جواب دینا ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں