ماضی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حفیظ

شائع March 20, 2014 اپ ڈیٹ March 21, 2014
خوش ہوں کہ پہلا میچ ہندوستان کے خلاف ہے، محمد حفیظ—اے پی فوٹو۔
خوش ہوں کہ پہلا میچ ہندوستان کے خلاف ہے، محمد حفیظ—اے پی فوٹو۔

ڈھاکا: عالمی ٹی ٹوئنٹی کا جمعے کے روز آغاز ہورہا ہے جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے 'حقیقی' آغاز میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اب تک کسی بھی 'ورلڈ کپ' مقابلے میں ہندوستان سے میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ گرین شرٹس جمعے کو تاریخ تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔


'عالمی ٹی ٹوئنٹی: 'فائنل ہندوستان، پاکستان کے درمیان ہوگا


صحافیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے کمرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی قائد محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ تاریخ سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم ہندوستان کو شکست دینا ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگا۔

ہندوستان اور پاکستان گروپ ٹو کو حصہ ہیں جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ایک کوالیفائر شامل ہیں۔

دوسری جانب گروپ ون میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے علاوہ ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

حفیظ کا کہنا تھا: میں خوش ہوں کہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہم ہندوستان کے خلاف میچ سے کررہے ہیں۔ ہم سب اس میچ کو لیکر پر جوش ہیں۔ لیکن جیت کے لیے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

ہندوستان عالمی ٹی ٹوئنٹی کے تمام ایڈیشنز میں کم از کم سیمی فائنل تک پہنچا ہے جبکہ ہندوستان افتتاحی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سے خاطر خواہ کارکردگی دکھانا میں ناکام رہا ہے۔ دوسری جانب ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ پرانے مقابلوں کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑٹا۔

'ماضی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جمعے کے بعد آنے والے میچز بھی اہم ہیں تاہم فی الحال ہم اسی میچ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔'

تبصرے (1) بند ہیں

syed rizwan ahmed Mar 21, 2014 04:45am
Why we all forget that bookies have bet millions on this match.That means they will decide result

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025