فیفا کی جانب سے دو بڑے کلب پر پابندی اور جرمانہ

شائع April 2, 2014
فیفا کی ضابطہ کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بارسلونا اور اسپین کی فٹ بال ایسوسی ایشن غیرقانونی ڈیل میں ملوث ہیں۔ اے ایف پی تصویر
فیفا کی ضابطہ کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بارسلونا اور اسپین کی فٹ بال ایسوسی ایشن غیرقانونی ڈیل میں ملوث ہیں۔ اے ایف پی تصویر

لاؤسین: فٹ بال کی عالمی فیڈریشن نے اسپین کے کلب بارسلونا کو کم عمر ( ٹھارہ سال سے کم) کھلاڑیوں کو سائن کرنے اور قوانین کی 'سنگین خلاف ورزی' پر اگلے دو فٹبال سیزن کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بارسلونا اور اسپینش فٹبال ایسوسی ایشن ( آرایف ای ایف) غیرقانونی ڈیل میںملوث ہیں۔

یہ پابندی کم از کم ایک سال تک برقرار رہے گی، فیفا نے بارسلونا پر 450,000 سوئس فرانک یعنی 509,000 یورو کا جرمانہ بھی کیا ہے۔

ساتھ ہی انہیں نوے دن کی مہلت دی ہے کہ وہ دس کم عمر کھلاڑیوں کے معاملے کو حل کرے۔ اسپینش فیڈریشن پر 500,000 سوئس فرانک کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ انہیں کم عمر کھلاڑیوں کی بین الاقوامی منتقلی کے متعلق قوانین تبدیل کرنے کیلئےایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔

' ڈسپلنری کمیٹی ان تبدیلیوں کو سنگین قرار دیتی ہے اور ان کلبس پر پابندی کا فیصلہ کرتی ہے جن میں کھلاڑیوں کے ملکی اور ملکی اوربین الاقوامی تبادلے پر پابندی بھی شامل ہے۔ یہ پابندی دو مسلسل اور مکمل سیزن کیلئے ہے،' فیفا نے اپنے بیان میں کہا۔

فیفا کی جانب سے گزشتہ برس تحقیقات کے بعد ہی یہ سخت اور ڈرامائی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025