فائنل جیتنے پر سری لنکن ٹیم کیلئے دس لاکھ ڈالر

شائع April 5, 2014
سری لنکا دو مرتبہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچا ہے تاہم دونوں ہی مرتبہ ناکام رہا—اے ایف پی فوٹو۔
سری لنکا دو مرتبہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچا ہے تاہم دونوں ہی مرتبہ ناکام رہا—اے ایف پی فوٹو۔

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے کی صورت میں ٹیم کے لیے دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم 2009ء اور 2012ء کا ٹی ٹوئنٹی فائنل کھیلنے کے علاوہ پچاس اووروں کے ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل بھی کھیل چکی ہے جس کی وجہ سے اس پر ٹورنامنٹ کے اختتام میں 'چوک' کرنے کا لیبل لگتا جارہا ہے۔

سری لنکا کرکٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی کے کھلاڑیوں کو جیت کی صورت میں پندرہ لاکھ ڈالر (پانچ لاکھ پہلے سے ہی طے شدہ تھے) دیے جائیں گے۔

سری لنکن ٹیم اتوار کے روز ڈھاکہ میں ہندوستانی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ اس سے قبل سری لنکا عالمی ٹی ٹوئنٹی کے دو فائنلز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے شکست کھاچکی ہے۔

سری لنکا 1996ء کے بعد سے کوئی بھی عالمی کپ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025