اسلام آباد دھماکے کے بعد

اپ ڈیٹ 09 اپريل 2014

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پھل منڈی میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ طالبان نے دھماکے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ منڈی دارالحکومت کے سیکٹر آئی الیون میں واقع ہے اور افغانیوں کی کچی آبادی بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا کافی شدید تھا جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی اور زخمی مدد کے لیے پکارنے لگے۔

اسلام آباد کی حدود میں واقع اس منڈی میں عام طور پر صبح کے اوقات میں کافی رش کا سماں ہوتا ہے اور ناصرف اسلام آباد، بلکہ راولپنڈی سے بھی لوگوں پھل و سبزی وغیرہ کی خریداری کے لیے یہاں پر آتے ہیں۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکورڈ کی ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولنسز کو روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمی کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا، دھماکے کے لیے  ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔

دھماکے کی خبر نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوتے ہی ہلاک افراد کے ورثاء  ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش کرتے رہے۔

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ہونے والے اس دھماکے میں  کم سے کم 19 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ طالبان نے  اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔