• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

عراق: مختلف حملوں میں 23 افراد ہلاک

شائع April 22, 2014

کوت: جنوبی بغداد میں پیر کو چوکی پر خود کش حملے سمیت وسطی عراق میں سلسلہ وار حملوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق میں رواں سال خونریز تشدد میں اب تک دو ہزار سات سو پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ پیر کو اقوام متحدہ کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ جنگجو فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس اور میڈیکل عملے کے مطابق تازہ حملے میں ایک خود کش بمبار نے بغداد کے جنوب میں واقع سوویرا علاقے میں چوکی پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور پیتیس زخمی ہو گئے۔

ایک دوسرے خود کش بمبار نے گاڑی سمیت مدائن میں واقع چوکی پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

شمالی بغداد میں صدر سٹی کے علاقے میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ کم سے کم بارہ زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعداوشمار کے مطابق عراق میں رواں ماہ پر تشدد حملوں میں اب تک پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025