آئیفا ایوارڈز کی تصویریں

شائع April 28, 2014

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز بولی وڈ کے انتہائی معتبر ایوارڈز ہیں جنہیں پانا سب کے لئے ایک اعزاز ہوتا ہے، بڑے بڑے فنکار اسے پانے کی تمنا دل میں دبائے رکھتے ہیں۔

اس بار 15ویں آئیفا ایوارڈز کی تقریب امریکہ میں سجائی گئی لیکن یہ پچھلی تمام ایوارڈز تقریبات سے اس لئے مختلف رہی کہ 'آئیفا گالا' کا جشن پورے 4 دن تک منایا گیا جبکہ ماضی میں یہ تین دن منایا جاتا تھا۔

اس تقریب کا حصہ ہالی وڈ اداکار بھی بنے جن میں جون ٹریولٹا اور کیون اسپیسی نے ہندوستانی گانوں پر رقص کرکے محفل میں سماں باندھ دیا۔

ہالی وڈ ایکٹر کیون اسپیسی ، چاکلیٹ ہیرو شاہد کپور اور گلیمرس گرل دپیکا پڈوکون کا دلچسپ لونگی اسٹائل۔
ہالی وڈ ایکٹر کیون اسپیسی ، چاکلیٹ ہیرو شاہد کپور اور گلیمرس گرل دپیکا پڈوکون کا دلچسپ لونگی اسٹائل۔