• KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

نواب شاہ: قراقرم ایکسپریس کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

شائع May 7, 2014

**نواب شاہ: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے ضلع نواب شاہ کے قریب بدھ کی صبح ایک مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ باندھی کے مقام پر پیش آیا جہاں لاہور سے آنے والی قراقرم ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025