• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

پاکستان کا شارٹ رینج میزائل کا آزمائشی تجربہ

شائع May 8, 2014

اسلام آباد: پاکستان نے حتف سوم ( غزنوی) میزائل کا تربیتی پرواز کی کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی ہتھیاروں کو زمین سے زمین تک 290 کلومیٹر دوری تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان فوج کے عوامی تعلقات کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس میزائل کی لانچنگ فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا ایک حصہ ہے۔ اس کا مقصد میزائل گروپ اور ہتھیاروں کے نظام کی تیاری اور چوکنا رہنا ہے۔

لانچنگ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز اینڈ ڈویژن لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر فائیو کرو لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عبیدااللہ خان اور دیگر سینیئر عسکری اور سول حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے فوج کی اعلیٰ مہارت اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا ساتھ ہی جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال پر مہارت کی بھی تعریف کی ۔

انہوں نے سپاہیوں کے پروفیشنلزم پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وہ یہ اعلیٰ معیار قائم رکھیں۔

' پاکستان میں بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہیں، اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،' آرمی چیف نے کہا۔

صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیرِ اعظم نواز شریف نے مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینیئروں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025