• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

پی ٹی آئی جلسہ: پستول اور شراب برآمد ہونے پر 2 افراد گرفتار

شائع May 12, 2014
دوسرے جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریکِ انصاف کی ریلی کے دوران پارٹی کارکنوں اور حمایتوں کی جانب سے ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔
دوسرے جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریکِ انصاف کی ریلی کے دوران پارٹی کارکنوں اور حمایتوں کی جانب سے ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے پستول اور شراب برآمد ہونے پر دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق ایک شخص کو 9 ایم ایم پستول، دو میگزین، اور 23 راؤنڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے شخص کے پاس سے 'وسکی' شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے گزشتہ روز 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر اس ریلی کے شرکاء سے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

سیکیورٹی پلان کے تحت ریلی کو صرف ایک ہی راستے سے جانے دیا گیا تھا جب کہ واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ موجود تھا اور جلسے سے قبل پوری جگہ کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ریلی کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریکِ انصاف کی ریلی کے دوران پارٹی کارکنوں اور حمایتوں کی جانب سے ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے پر ان کی بھی تعریف کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024