پاک-افغان سرحدی محافظوں میں جھڑپ، ایک ہلاک

شائع May 15, 2014 اپ ڈیٹ May 15, 2014 01:25pm

قندھار: افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پاک افغان سرحدی محافظوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

افغان صوبے قندھار میں پولیس ترجمان ضیاء درانی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے محافظوں کے درمیان جھڑپ جمعرات کی صبح ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

درانی کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے راکٹوں سمیت بھاری ہتھیاروں استعمال کیا گیا۔

ادھر قندھار میں حکومت کے ایک ترجمان دواخان مناپل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ افغانستان سرحدی علاقے ضلع معروف میں اس وقت ہوا جب پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کی حدود میں ایک چیک پوسٹ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026