• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

راولپنڈی: ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں دھماکا، 15 زخمی

شائع May 16, 2014

راولپنڈی: دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ہوٹل کی پارکنگ میں بم دھماکے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس افسر عبدالمجید کے مطابق دھماکا رات گئے راولپنڈی کے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں ہوا جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے دھماکے میں ملوث عناصر کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا جسے پارکنگ میں موجود موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے ریسٹورنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ مانگا گیا تھا جسے ادا نہ کرنے پر ملزمان نے ہوٹل کو نشانہ بنایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ayaz May 16, 2014 03:03am
dhamaka kis restaurant main howa yeh aap btana bhol gaye!!!!!!

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025