پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت
اگرچہ فٹبال کی دنیا میں پاکستان کسی گنتی میں نہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں کے لوگ اس کھیل کو پسند نہیں کرتے یا وہ باصلاحیت نہیں، درحقیقت وسائل اور تربیت کی کمی پاکستانی نوجوانوں کے شوق کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے، تاہم اب لگتا ہے کہ پاکستان بھی دنیا کے اس مقبول ترین کھیل میں آگے بڑھنے والا ہے۔














