• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

عمران فاروق قتل: دو مطلوب افراد کی تصاویر جاری

شائع May 27, 2014

سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس میں دو مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری کی ہیں جو کہ کیس میں انتہائی مطلوب ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پچاس سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد پاکستانی ہیں اور وہ قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی برطانیہ چھوڑ کر چلے گئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق وہ انتیس سالہ محسن علی سید اور محمد کاشف خان کامران کی تلاش میں ہیں جو کہ دو ہزار دس کے سے برطانیہ میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد قتل سے قبل اجویر کے نواح میں سٹینمور کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔

اسکالینڈ یارڈ کی جانب سے محسن علی سیداورمحمد کاشف خان کامران کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں افراد ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں اور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025