ایٹمی دھماکوں کو سولہ سال مکمل

شائع May 29, 2014

ایٹمی دھماکوں کو سولہ سال مکمل ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں 'یومِ تکبیر' کی ریلیاں نکالی گئیں، جماعت الدعوۃ کی جانب سے روات سے اسلام آباد تک تکبیرِ کاررواں میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ راستے میں مختلف مقامات پر شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کو پاکستانی قوم نہیں مانے گی ان  کے ساتھ پیاز ٹماٹر کی تجارت کے بجائے کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کو پاکستانی قوم نہیں مانے گی ان کے ساتھ پیاز ٹماٹر کی تجارت کے بجائے کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔