جولی کا جادو امریکی باکس آفس پر چھا گیا

شائع June 2, 2014
ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی فلم 'میلیفسنٹ' کے ایک منظر میں۔- اے ایف پی فوٹو
ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی فلم 'میلیفسنٹ' کے ایک منظر میں۔- اے ایف پی فوٹو

ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی کی فلم 'میلیفسنٹ' آتے ہی چھا گئی، اداکار نے جادوگرنی کے روپ میں سب پرجادو کر دیا۔

مشہور افسانوی ناول سلیپنگ بیوٹی پر مبنی فلم 'میلیفسنٹ' میں آسکر ایورڈ یافتہ اداکار انجلینا جولی نے ایک جادوگرنی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں جولی کلاسیک سلیپنگ بیوٹی سے ہٹ کر ولن میلیفسنٹ کے کردار میں کافی پسند کی جا رہی ہیں جو دھوکے کھاتے کھاتے ایک معصوم لڑکی سے پتھر دل جادو گرنی بن جاتی ہے۔

فلم سلیپنگ بیوٹی کا کردار ایلی فیننگ ادا کر رہی ہیں، جو سولہویں سالگرہ پر لمبی نیند سو جاتی ہے۔

میلیفسنٹ نے ریلیز کے تین دنوں میں سات کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے امریکی باکس آفس پر راج قائم کرلیا ہے۔

ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ نے تین کروڑ 26 لاکھ کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم میں اس بار خوف اور دہشت کی نئی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں لمحہ بہ لمحہ رگوں میں خون جماتا ہوا ایکشن تو موجود ہے۔

ساتھ ہی ہیو جیک مین کا مقابلہ پھر سے ان سفاکوں سے ہے جو دنیا میں بربادی پھیلانے کی فکر میں ہیں۔

برائن سنگر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مائیکل فاس بینڈر، جیمز میکوئے، جینیفر لارنس، شان ایشمور، ہیلی بیری، ہیو جیک مین، اینا پیکوئن سمیت کئی دوسرے ستارے شامل ہیں۔

اے ملین ویزٹو ڈائی ان دی ویسٹ' نے تین دن میں ایک کروڑ 71 لاکھ ڈالر سمیٹے اور امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025