• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

ورلڈ ہاکی، ہندوستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

شائع June 6, 2014

ہاکی ورلڈ کپ کا ایک اہم میچ ہندوستان اور اسپین کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد انڈیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

ہالینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز ایونٹ کے اس میچ میں پہلا گول 28ویں منٹ میں ہندوستان کی جانب سے روپندر سنگھ نے پینلٹی اسٹروک پر کیا ۔

چھ منٹ بعد اسپین کی جانب سے روک اولیوا نے فیلڈ گول کرکے اسکور کو برابر کردیا۔

دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گول روکے۔

میچ کے بعد ہندوستان کوچ ٹیری والش کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک پوائنٹ حاصل کرنا اچھا ہے تاہم ہم زیادہ اوپن کھیل کی امید کررہے تھے پر اسپین کے دفاع نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

اسپین کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میچ سے قبل ہندوستان کے کھیل کو گزشتہ دو میچوں سے قریب سے دیکھ رہے تھے اور اختتامی مراحل میں گول کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم ہمیں میچ کے درمیان میں ملنے والے موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025