جب فیفاورلڈ کپ کا چینی سپلائر "ایڈیڈاز " ریو ڈی جنیرو کے لیے فٹبال کی فراہمی کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو پاکستان کے کھیلوں کے شہر سیالکوٹ کی فٹبال بنانے والی کمپنی "فارورڈ سپورٹس " نے آگے بڑھ کر یہ معاہدہ حاصل کیا۔

کمپنی کو ورلڈ کپ کے لیے مطلوبہ فٹبال فراہم کرنے کے لیے صرف 33 دن ملے اور وہ یہ کرنے میں کامیاب رہے۔ اب یہی وجہ ہے کہ آئندہ ہفتے برازیل میں سجنے والے فٹبال کے عالمی میلے میں "برازوکا " پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔


مزید پڑھیں: پاکستانی فٹبال کی تیاری کے مراحل


فارورڈ سپورٹس میں نیو پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے سربراہ مسعود خواجہ کا کہنا ہے کہ " یہ ہمارے کے فخرکی بات تھی، ہم اسے کرنا چاہتے تھے''۔

پاکستانی فٹبال 'برازوکا' کو دنیا کے 600 بہترین کھلاڑیوں اور دس ملکوں کی 30 سے زیادہ ٹیموں نے ڈھائی سال تک ٹیسٹ کیا۔ جن بہترین کھلاڑیوں نے اس گیند کو ٹیسٹ کیا ان میں 1998 کے عالمی کپ کے ہیرو زین الدین زیدان، ایکر کاسیاس، باستیان شواینشتایگر اور لیون مسی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں