• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

راولپنڈی: مکان کی چھت گرنے سے پانچ بچے ہلاک

شائع June 11, 2014

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک للیال میں پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے اس میں موجود باڑہ افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اعلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جنہوں نے ملبے سے سات افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

ہلاک ہونے والے دو بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم بتائی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025