راولپنڈی: راولپنڈی میں آدم خور کے نام سے مشہور ہونے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں کوئی آدم خور نہیں، ایک حواس باساختہ شخص تھا جس سے شہر میں خوف کی فضا قائم تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور اب عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس سے قبل سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بدھ کے روز بھکر کے دو آدم خور بھائیوں کو 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ضلع بکھر کے ان دونوں بھائیوں کو دوبارہ انسانی گوشت کھانے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

عارف اور اس کے بھائی محمد فرمان کو تین سال پہلے بھی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے پر دو سال قید ہوچکی ہے ایک سال پہلے دونوں بھائی رہا ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں