کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ علاقے سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی دو بسوں کے الٹنے سے ایک شخص ہلاک، جبکہ کم سے کم 65 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پہلا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملتان سے سیہون آنے والی کوچ نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے میں ایک شخص ہلاک، جبکہ 35 کے قریب زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی دوران کراچی سے سہون جانے والی ایک اور کوچ کوٹری میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

کوچ میں سوارخواتین اور بچوں سمیت تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں