سابق بنگلہ دیشی کپتان اشرفل پر آٹھ سالہ پابندی عائد

شائع June 18, 2014
سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل۔ فائل فوٹو
سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل۔ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ حکام نے بدھ کو سابق کپتان محمد اشرفل پر مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ الزام ثابت ہونے پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم پینل کے سربراہ خادم الاسلام چوہدری نے کہا کہ اشرفل پر لگے چار الزامات درست ثابت ہو گئے ہیں اور ان کے کرکٹ کھیلنے پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اشرفل نے گزشتہ سال مئی میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے بی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکس کرے تھے۔

سابق ہائی کورٹ خادم الاسلام نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اس کے علاوہ اشرفل کو بطور جرمانہ 12 ہزار 820 امریکی ڈالر بھی ادا کرنے ہوں گے۔

ٹریبونل نے اس کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیئر میں شرکت کرنے والے سری لنکن کھلاڑی کوشال لوکو راچی پر بھی 18 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سابق کیوی کرکٹر لو ونسنٹ پر تین سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ لیگ کے دوران ان تک میچ فکسر نے رسائی حاصل کی لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے اس حوالے سے حکام کو آگاہ نہیں کیا۔

بورڈ نے بی پی ایل چیمپیئن ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے مالک شہاب جشن چوہدری کو میچ فکس کرنے کی کوششوں کے الزام میں دس سال پابندی اور 20 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ٹریبونل کے ایک رکن شکیل قاسم نے کہا کہ یہ پابندی دنیا بھر میں سب جگہ لاگو ہو گی کیونکہ چاروں افراد پر پابندی آئی سی سی انسداد کرپشن قوانین کے تحت لگائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025