فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون تین افراد کی جان لے گیا

شائع June 19, 2014 اپ ڈیٹ June 20, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

چین میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران جوش اور تھکن کے باعث اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پہلی ہلاکت چین کے صوبے لیوننگ میں ہوئی جہاں ایک 51 سالہ شخص کی نیدر لینڈ اور اسپین کے درمیان میچ میں طبیعت خراب ہوگئی۔

ان کے دوستوں نے فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ جیانگژو صوبے کے شہر سوزو میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ شخص اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ شخص اپنے کمپیوٹر پر فٹ بال ورلڈ کپ دیکھ رہا تھا۔

اتوار کے روز فٹ بال کا ایک اور فین سنگھائی میں اپنے اپارٹمنٹ میں میچ کے دوران برین ہیمرج کی وجہ سے چل بسا۔

39 سالہ زو تین راتوں سے لگاتار جاگ کر میچ دیکھ رہے تھے۔

لگاتار میچ دیکھنے کی وجہ سے انہیں برین ہیمرج ہوگیا جس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ان کی حالت تیزی سے خراب ہوتی چلی گئی اور چند گھنٹوں بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

ان واقعات کے پیش نظر چین میں ڈاکٹرز لوگوں کو طویل دورانیے تک جاگنے کے خلاف وارننگ دے رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ تینوں واقعات کم سونے اور زیادہ جوش میں آنے کی وجہ سے پیش آئے۔

بشکریہ اوڈٹی سینٹرل ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025