لیہ: نوجوان لڑکی کو مار کر درخت سے لٹکا دیا

شائع June 20, 2014 اپ ڈیٹ June 20, 2014 02:02pm

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گزشتہ روز اغوا ہونے والی بیس سالہ نوجوان لڑکی کی لاش آج جمعہ کی صبح درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

انسانی حقوق کی ایک کارکن فرزانہ باری نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو ایک وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد آسانی کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں اور کسی کو بھی سزائیں نہیں ملتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026