• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

خیبرایجنسی: پاک فوج کی کارروائی، دس مشتبہ شدت پسند ہلاک

شائع June 24, 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجسنی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے مشتبہ شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران دس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

جیٹ طیاروں سے خیبرایجنسی میں کوکی خیل اور دیگر علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم پاکستان فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اب تک اس حالیہ کارروائی کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

دوسری جانب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ خیبر ایجنسی کی وادیٔ تیرا میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب کیے جارہے آپریشن ضربِ عضب میں اب تک متعدد مقامی اور غیر ملکی مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس دوران فضائی کارروائی میں سیکڑوں عسکریت پسندوں کے بہت سے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025