میسی نے ایک بار پھر خود کو منوالیا
اے ایف پی
شائع
June 26, 2014
برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا جادو ایک طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے وہیں تین سپر سٹارز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی جن میں سے دو فٹبالر لیونل میسی اور نیمار کا ستارہ تو خوب چمک رہا ہے جس کے باعث ان کی ٹیمیں بھی با آسانی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
لیکن سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو اب تک کوئی گول نہیں کرسکے اور پرتگال ورلڈ کپ سے باہر کے خطرے سے دو چار ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ کے چودہویں روز کھیلے گئے میچز کے چند یادگار لمحات کا مختصر سلائیڈ شو۔
































