برازیل کی شکست، سوشل میڈیا پر طنز، دکھ اور غصے کا طوفان

شائع July 9, 2014 اپ ڈیٹ July 10, 2014
---- اے پی فوٹو
---- اے پی فوٹو

برازیل کے پاس نیمار ہے، ارجنٹائن کے پاس میسی، پرتگال کی شان رونالڈو اور جرمنی کے پاس ایک مکمل ٹیم۔

یہ ان ہزاروں لاکھوں طنزیہ جملوں میں سے ایک ہے جن کا طوفان سوشل میڈیا پر برازیل کی جرمنی کے ہاتھوں 1-7 سے شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

جیسے ہی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں برازیل ڈھیر ہوا ہزاروں انٹرنیٹ صارفین سوشل میڈیا پرآگئے ایک ہیش ٹیگ (#vergonhabrasil) بنایا جس کا مطلب ہے برازیل کی تذلیل یا شرمندگی وغیرہ۔

کچھ پوسٹس میں ریو ڈی جنیرو میں واقع حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کو بھی اپنا چہرہ شرم سے چھپاتے یا جرمن چانسلر انجیلا مارکل سے بدلتے دکھایا گیا ہے۔

ایک ٹیوئیٹر صارف کا سوال تھا " کیا کوئی وضاحت کرسکتا ہے کہ کس طرح میں نیمار کی کمر پر گھٹنے نے اسے چلنے سے روکا جبکہ دیگر گیارہ بھی کسی مفلوج سے کم نہیں؟

کچھ صارفین نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناڈالا اور کپتان ڈیوڈ لوئز سمیت اپنے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی ورلڈکپ کی محنت آخر میں دھماکہ دار تماشا بن گئی۔

ایک اور ٹیوئیٹر صارف کے بقول " اس میچ سے پہلے ہر ایک چھٹے ٹائٹل کو جیتنے کی بات کررہا تھا، یہ ناشکرگزار افراد صرف کامیابی کی صورت میں ہی برازیل کی حمایت کرتے ہیں"۔

اسی طرح کچھ پوسٹس پرمزاح اور اپنی مثال آپ ہیں۔

ایک پوسٹ میں برازیلین ٹیم جرمن ٹیم کے حملے سے بچنے کے لیے لوگوں سے گلے مل رہی ہے اور نیچے لکھا ہے " اگر ہم ہار جاتے ہیں تو پھر گولوں کا فرق اتنا تو ہونا چاہئے کہ ہمیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ مل جائے"۔

ایک اور پوسٹ میں صدر ڈلما روسوف کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے جنھیں رواں برس اکتوبر میں عام انتخابات کے لیے مہم چلانی ہے، " یہ ٹیم میرے دوبارہ انتخاب کے لیے باہر ہوئی ہے"۔

بیشتر پوسٹس میں مظاہروں کو سراہا گیا ہے جو برازیل میں حالیہ مہینوں کے دوران ورلڈکپ کے انتظامات پر کئے جانے والے اخراجات کے خلاف کئے جارہے ہیں۔

" بدترین چیز یہ ہے کہ یہاں میرے ڈپریشن کے علاج کے لیے کوئی ہسپتال نہیں" اس پوسٹ کے ذریعے انٹرنیٹ صارف نے نتیجے پر اپنا غصہ نکالا۔

ایک جملے میں برازیل کو 2002ءمیں ورلڈکپ جتوانے والے کھلاڑی رونالڈو کے منہ سے کہتے دکھا گیا ہے کہ یہ بہتر تھا کہ ہستالوں کی تعمیر کی جاتی۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے رونالڈو کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے ہسپتالوں کے بجائے اسٹیڈیمز کی ضرورت تھی، ، اسی طرح متعدد پوسٹس میں برازیلین جھنڈے کو مختلف طریقوں سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک صارف نے دکھایا ہے کہ جرمن کوچ جوکھیم لیو برازیل کے ہاتھوں دوسرے ہاتھوں میں شکست کھانے والی ٹیم سے پوچھ رہے ہیں " کیا اتنے کافی ہیں یا ہم مزید چند گولز اسکور کریں"۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025