• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.3°C

نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے ایک بار پھر برطرف

شائع July 10, 2014

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے پی سی بی کے آئین کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کیا۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے آئین کے مطابق اگر چیئرمین غلط کام کرے تو پیٹرن اسے ہٹا سکتا ہے۔

جس کے بعد نجم سیٹھی کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر گورننگ باڈی کا رکن بنادیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس (ریٹائرڈ) جمشید علی قائم مقام چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے، جو تیس روز میں الیکشن کروائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025