• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

پشاور اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے

شائع July 11, 2014

پشاور: پشاور اور چترال میں آج جمعہ کی صبح زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطاطق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا، جبکہ زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور پشاور اور چترال میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ملک کے بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025